چین کا لانگ مارچ-8 اے راکٹ انٹرنیٹ سیٹلائٹس کو لے کر خلا میں روانہ

چین نے اپنے جدید لانگ مارچ-8 اے کیریئر راکٹ کے ذریعے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کے ایک اور گروپ کو کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کر دیا ہے۔ یہ لانچ جنوبی جزیرہ صوبہ ہائی نان کے کمرشل اسپیس کرافٹ لانچ سائٹ سے کی گئی، جہاں راکٹ نے نچلے مدار میں گردش کرنے والے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کے 17ویں گروپ کو مقررہ مدار میں کامیابی سے پہنچا دیا، جو چین کے خلائی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
چین نے چاند کی مٹی کی اینٹیں زمین پر لا کر خلائی تعمیرات کا نیا باب کھول دیا

چین نے چاند پر تعمیرات کے لیے تیار کی گئی تجرباتی چاند کی مٹی کی اینٹیں کا پہلا بیچ کامیابی سے زمین پر واپس لا کر خلائی تحقیق میں ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ یہ اینٹیں شینزو-21 اسپیس کرافٹ کے ذریعے خلا میں ایک سال گزارنے کے بعد لائی گئیں، جو مستقبل کی چاند بستیوں کے قیام میں معاون ثابت ہوں گی۔