مٹی کا تیل مہنگا، حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا

وفاقی حکومت نے مٹی کا تیل مہنگا کرتے ہوئے اس کی قیمت میں 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 358 روپے 1 پیسہ فی لیٹر مقرر کر دی گئی، جبکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔
آئی ایم ایف کا پاکستان سے پیٹرول اور ڈیزل فوری مہنگا کرنے کا مطالبہ

آئی ایم ایف نے پاکستان سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فوری اضافے کا مطالبہ کر دیا۔ مذاکرات میں سبسڈی ختم کرنے اور پٹرولیم لیوی کے اہداف برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہفتہ وار مقرر کرنے کی تجویز، حکومت کا اہم اقدام

وفاقی حکومت نے عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ہر ہفتے مقرر کرنے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔
پیٹرول 5 روپے اور ڈیزل 7.32 روپے مہنگا، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے پیٹرول 5 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 7.32 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان کردیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری سے اگلے پندرہ روز کے لیے ہوگا، جس کے بعد پیٹرول 258.17 اور ڈیزل 275.70 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں کمی – یکم جنوری 2026 سے عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

پاکستان میں یکم جنوری 2026 سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا بڑا امکان سامنے آگیا ہے۔ بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول 10.60 روپے جبکہ ڈیزل 8.59 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کی توقع ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی – نئے سال پر 10 روپے 60 پیسے فی لیٹر تک ریلیف کا امکان

نئے سال کے موقع پر عوام کے لیے بڑا ریلیف متوقع۔ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 60 پیسے اور ڈیزل 8 روپے 59 پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز سامنے آگئی۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ، وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اہم اجلاس آج وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوگا، جس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے، سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان، استعمال شدہ گاڑیوں کی امپورٹ پالیسی میں سختی اور مختلف معاشی فیصلوں پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈیلر مارجن کے بعد پیٹرول میں 1.28 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے، جبکہ پرسنل لگیج اسکیم ختم کرنے اور باقی اسکیموں کی شرائط سخت کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز — پیٹرول 3.70 روپے اور ڈیزل 4.28 روپے سستا ہونے کا امکان

حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی اہم تجویز موصول ہوئی ہے جس کے تحت پیٹرول 3.70 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 4.28 روپے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2025 سے متوقع ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

وفاقی حکومت نے 16 سے 31 جولائی 2025 تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرول 5.36 روپے اور ڈیزل 11.37 روپے فی لیٹر مہنگا، جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل معمولی سستا کیا گیا ہے۔