فتنۃ الخوارج کی پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 25 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید

پاک فوج نے شمالی وزیرستان اور کرم میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 25 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جن میں 4 خودکش بمبار بھی شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوئے۔ بیان میں بتایا گیا کہ دہشت گرد بھارتی حمایت یافتہ گروہ سے منسلک تھے اور ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔
پاکستان فوج کی افغان طالبان پر جوابی کارروائی، کئی ٹینک تباہ

پاکستان فوج نے افغان طالبان فورسز کی اشتعال انگیزی کے جواب میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے متعدد ٹینک تباہ کر دیے۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ژوب سیکٹر میں طالبان کی اہم پوسٹ پر قبضہ کر کے قومی پرچم لہرا دیا۔