بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی برقرار: محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار،محسن نقوی بھی ڈٹ گے، اختتامی تقریب تاخیر کا شکار

ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کی جیت کے باوجود اس کے رویے نے کھیل کے تقدس کو مجروح کردیا۔ دبئی میں ہونے والی تقریبِ انعامات کے دوران بھارتی کھلاڑیوں نے نہ صرف پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا بلکہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے بھی صاف انکار کردیا۔ اس رویے نے دنیا بھر میں اسپورٹس مین اسپرٹ پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا۔ شائقین کرکٹ اور سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا اور ’’#ShameOnBCCI‘‘ جیسے ہیش ٹیگز ٹرینڈ کرنے لگے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رویہ نہ صرف کھیل بلکہ بین الاقوامی تعلقات کو بھی متاثر کرتا ہے۔
ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا مستقبل، پی سی بی نے سابق چیئرمینوں سے مشاورت طلب کرلی

ایشیا کپ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل پر بڑا فیصلہ قریب ایشیا کپ 2025: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کا فیصلہ، سابق چیئرمینز کی مشاورت سے نیا موڑتمہید کرکٹ کو اگر برِصغیر میں مذہب کی حیثیت حاصل ہے تو پاکستان میں یہ کھیل قومی جذبے، غیرت اور خودداری کی علامت بن چکا ہے۔ ایشیا کپ […]
اے سی سی کی تحقیقات مکمل، میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ جانبداری کے مرتکب قرار

ایشین کرکٹ کونسل کی خفیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے مبینہ طور پر بھارتی حکام کے ساتھ جانبداری اور ملی بھگت کی۔ اس سنسنی خیز رپورٹ نے شائقین کو حیران اور عالمی کرکٹ کی شفافیت پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔
اولمپکس 2028 کرکٹ کوالیفکیشن پر اعتراض پاکستان اور نیوزی لینڈ نے اظہارِ ناراضی کر دیا

128 سال بعد کرکٹ کی اولمپکس میں واپسی خوش آئند، مگر آئی سی سی کے متنازعہ کوالیفکیشن فارمولے پر پاکستان اور نیوزی لینڈ نے اعتراضات اٹھا دیے۔ میرٹ کے بجائے جغرافیہ پر مبنی انتخاب تنقید کی زد میں۔
بین اسٹوکس کی خاموشی ٹوٹی: بھارت انگلینڈ تنازع پر اہم بیان

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر "ہینڈ شیک تنازع” نے نیا رخ اختیار کر لیا۔ بین اسٹوکس نے جڈیجا اور سندر کی سنچری کی کوشش کو سراہا مگر وضاحت دی کہ میچ کے اختتام پر ان کے فیصلوں کو غلط رنگ دیا گیا۔