چینی کا شعبہ ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ: وزیراعظم کو اہم سفارشات پیش

حکومت نے چینی کی صنعت میں مسابقت پیدا کرنے کے لیے اسے ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی سفارشات کے تحت کسانوں پر مخصوص ملوں کو گنا بیچنے کی پابندی ختم ہو جائے گی اور شوگر ملز کو ایتھنول تیار کرنے کی اجازت ہوگی۔