آرٹیمس 2 مشن: 50 سال بعد انسان چاند کی جانب روانہ

ناسا کے آرٹیمس 2 مشن کے چار خلا باز زمین کے مدار سے باہر نکل کر چاند کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔ 10 روزہ تاریخی مشن کے دوران خلا باز چاند کے گرد چکر لگا کر زمین پر واپس آئیں گے، جو 1972 کے بعد پہلا انسانی قمری مشن ہے۔