بجلی کی قیمت میں 1.64 روپے اضافے کا امکان، صارفین پر اربوں کا بوجھ

بجلی صارفین کے لیے بری خبر، سی پی پی اے نے فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1.64 روپے مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔ نیپرا 31 مارچ کو سماعت کرے گا، منظوری پر 14 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
بجلی کے بلوں میں ریلیف صارفین کو آئندہ ماہ ریلیف ملنے کا امکان

ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کے بلوں میں ریلیف متوقع ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو درخواست جمع کر دی ہے، جس کے بعد فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی کا باضابطہ اعلان ہو سکتا ہے۔
جنوری 2023 کے بڑے بریک ڈاؤن پر نیپرا کا کے الیکٹرک پر بھاری جرمانہ، آپریشنل ناکامیوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

نیپرا کا کے الیکٹرک پر جرمانہ، جنوری 2023 کے بریک ڈاؤن کیس میں آپریشنل ناکامیوں کا اعتراف، 15 روز میں ادائیگی کا حکم۔
کراچی میں بجلی کا ترسیلی نظام مستحکم، کے الیکٹرک

کے الیکٹرک کے مطابق بارش کے باوجود کراچی میں بجلی کا ترسیلی نظام مستحکم رہا۔ زیادہ تر فیڈرز فعال ہیں اور بجلی بحال ہے۔
شہر قائد اندھیروں میں ڈوب گیا: بارش کے بعد بیشتر علاقے بجلی سے محروم

کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد متعدد علاقے تاحال بجلی سے محروم ہیں۔ شہریوں کو اندھیروں، پانی کی قلت اور کاروباری نقصان کا سامنا ہے جبکہ کے الیکٹرک کے دعوؤں پر عوام نے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
کراچی میں بجلی کی فراہمی معطل، کے الیکٹرک کا بحالی کا دعویٰ

کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد شہر کے درجنوں علاقے 24 گھنٹے بعد بھی بجلی سے محروم ہیں۔ کے الیکٹرک نے 2000 فیڈرز بحال کرنے کا دعویٰ کیا ہے لیکن 240 فیڈرز اب بھی بند ہیں، جس کے باعث شہری اندھیرے اور پانی کی قلت سے دوچار ہیں۔
کراچی موسمی صورتحال : اربن فلڈنگ ریکارڈ توڑ بارش، شہر جل تھل ایک ، 5 افراد جاں بحق

کراچی میں ریکارڈ توڑ بارش نے نظام زندگی کو مفلوج کردیا، شہر کی اہم شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔ مختلف واقعات میں 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ اربن فلڈنگ اور بجلی کے بحران نے شہریوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا۔
سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو خاتون کو ہراساں کرنے پر سزا، عہدے سے ہٹانے کا حکم

صوبائی محتسب نے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی پر سابق افسر مہرین زہرہ کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ عدالت نے مونس علوی کو عہدے سے برطرف کرنے اور عدم ادائیگی پر جائیداد ضبطی، شناختی کارڈ و پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔