پنجاب میں دفعہ 144 میں توسیع، اجتماعات اور مظاہروں پر پابندی برقرار

پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 میں مزید 7 روز کی توسیع کر دی گئی ہے، جس کے تحت عوامی اجتماعات، جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی برقرار رہے گی۔
جی ایچ کیو حملہ کیس سماعت ملتوی انسداد دہشت گردی عدالت

جی ایچ کیو حملہ کیس سماعت ملتوی کر دی گئی، وڈیو لنک سسٹم غیر فعال ہونے کے باعث عدالت میں کارروائی نہ ہو سکی، عدالت نے آئندہ سماعت 24 مارچ کو مقرر کر دی۔
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ پاکستان گولڈ ریٹ

سونے کی قیمت میں اضافہ کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 13 ہزار 300 روپے مہنگا ہو گیا، نئی قیمت 5 لاکھ 63 ہزار 862 روپے مقرر، عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخی مندی ہنڈرڈ انڈیکس کریش

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخی مندی کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہوگئی، کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 15 ہزار پوائنٹس گر گیا جس کے بعد ٹریڈنگ عارضی طور پر روک دی گئی۔
پاک فوج کا افغان طالبان کے خلاف آپریشن غضب للحق، اہم کامیابیاں

پاک فوج نے افغان طالبان کے خلاف آپریشن غضب للحق میں بڑی کامیابیاں حاصل کر لیں۔ سرحدی علاقوں میں 352 طالبان ہلاک اور 535 زخمی ہوئے، جبکہ 26 چیک پوسٹیں پاکستانی فوج کے قبضے میں آگئیں۔
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ایران واقعہ پر ملک گیر احتجاج

ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی، ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ، حکومت نے نئی قیمت جاری کر دی

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 8 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے اور نئی قیمت فوری طور پر نافذ ہو گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا روس کا دورہ منسوخ، ایران صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب

وزیراعظم شہباز شریف کا روس کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ایران میں پیش آنے والی صورتحال کے بعد خطے کی سیکیورٹی پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا جس میں عسکری اور انٹیلی جنس قیادت شریک ہوگی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری کر دی گئی ہیں۔ نئی قیمتوں کے اعلان کے بعد عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔
بانی پی ٹی آئی ہسپتال منتقلی درخواست واپس، سپریم کورٹ کے اعتراضات

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے واپس کر دی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے وکیل کو رجسٹرار سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔