فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات ، سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کا عزم

اسلام آباد میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات میں پاکستان–چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، علاقائی سلامتی، انسداد دہشت گردی اور سی پیک کے تحفظ پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک نے ایک بار پھر "آہنی بھائی چارے” پر اعتماد کا اعادہ کیا۔