آئی سی سی ضابطہ اخلاق کیس : سوریا کمار یادو اور حارث رؤف پر جرمانہ، صاحبزادہ فرحان کو وارننگ

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے دوران پاک-بھارت میچز میں تنازعات شدت اختیار کر گئے۔ آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو اور پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف پر جرمانہ عائد کیا، جبکہ صاحبزادہ فرحان کو وارننگ دی گئی۔ سوریا کمار کے سیاسی بیانات اور پاکستانی کھلاڑیوں کی سیلبریشنز نے شائقین کو تقسیم کردیا ہے۔