پاکستان کا اقوامِ متحدہ میں انتباہ: افغان سرزمین سے جنم لینے والی دہشت گردی سب سے بڑا خطرہ قرار

پاکستان کا اقوامِ متحدہ میں انتباہ : افغان دہشت گردی سب سے بڑا خطرہ

پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو خبردار کیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے جنم لینے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی، خود مختاری اور خطے کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ افغان سرزمین دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکی ہے اور 2022 سے اب تک افغانستان سے ہونے والے حملوں میں پاکستانی شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کی 1200 سے زائد جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

دہشت گردی کی معاونت ختم نہ ہونے تک افغانستان سے تجارت ممکن نہیں، دفتر خارجہ

افغانستان سے تجارت ممکن نہیں: دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے واضح کیا ہے کہ جب تک افغانستان سے پاکستان پر دہشت گردوں کی معاونت اور حملوں کا سلسلہ جاری ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت بحال نہیں ہو سکتی۔ ہفتہ وار بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس تجارت معطل کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں بچا کیونکہ افغانستان سے پاکستانی تاجروں، شہریوں اور تجارت پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں، اور پاکستان اپنے لوگوں کی جانوں کی قیمت پر تجارت نہیں کر سکتا۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]