پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ خرم ذیشان خیبرپختونخوا سینٹ ضمنی انتخابات میں کامیاب، 91 ووٹ حاصل

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ خرم ذیشان خیبرپختونخوا سے جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہو گئے۔ انہوں نے 91 ووٹ حاصل کیے جب کہ حریف تاج محمد آفریدی 45 ووٹ لے سکے۔ یہ نشست شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کامیابی کو عمران خان کی مقبولیت کا ثبوت قرار دیا۔
الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان کا صوبائی حکومت کے مالی و انتظامی اختیارات منجمد کرنے کا فیصلہ

گلگت بلتستان کے آئندہ عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن نے شفافیت اور غیرجانبداری یقینی بنانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے حکومت کے تمام مالی و انتظامی اختیارات منجمد کر دیے ہیں۔ کمیشن کے مطابق، اس اقدام کا مقصد انتخابی عمل کو سیاسی اثر و رسوخ سے پاک رکھنا اور عوامی اعتماد بحال کرنا ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی سرکاری محکمے میں نئی بھرتیاں، تقرریاں، تبادلے یا ترقیوں پر پابندی ہوگی، جب تک کمیشن سے پیشگی اجازت نہ لی جائے۔ اسی طرح نئے ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز کی الاٹمنٹ پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سیاسی حلقے اس اقدام کو الیکشن کمیشن کا جرات مندانہ فیصلہ قرار دے رہے ہیں جو شفاف انتخابات کی بنیاد رکھے گا، تاہم بعض سرکاری حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس فیصلے سے روزمرہ امور متاثر ہو سکتے ہیں۔
عمر ایوب شبلی فراز نااہلی کیس : پشاور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نئے اپوزیشن لیڈرز کی تقرریاں روک دی

پشاور ہائی کورٹ نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران اپوزیشن لیڈرز کی تقرری روک دی، عدالت نے الیکشن کمیشن کو 15 اگست تک جواب دینے کا حکم دیا۔