محکمہ موسمیات کے مطابق : آج رات اورکل ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اوربر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا، کشمیر، بالائی پنجاب اور اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ضلعی و ریسکیو ادارے الرٹ پر ہیں۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں 28 سے 31 جولائی کے دوران مزید بارشیں متوقع، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے 28 تا 31 جولائی ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس سے ندی نالوں میں طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔