دھند کے باعث چارسدہ میں اسکول وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 2 بچے جاں بحق، 21 زخمی

دھند کے باعث چارسدہ میں اسکول وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم

خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں شدید دھند کے باعث اسکول وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے۔ حادثہ ترنگزئی بائی پاس روڈ پر پیش آیا جہاں ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو کے مطابق 3 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے دھند کے باعث نجی اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کی تجویز بھی دے دی ہے۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]