جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی صنعتی شراکت داری پر زور

انڈونیشیا کے وزیر دفاع نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں دفاعی تعاون، تربیت اور دفاعی صنعت میں شراکت داری پر گفتگو کی۔
سبکدوش چیئرمین جوائنٹ آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کی آرمی چیف سے الوداعی ملاقات

جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی ملاقات کی۔ آرمی چیف نے ان کی مثالی قیادت، اسٹریٹجک بصیرت اور تینوں افواج کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کو سراہا۔ جنرل مرزا نے یادگارِ شہداء پر حاضری بھی دی۔