آئندہ ہفتے شہبازشریف کا سعودی عرب کا اہم دورہ متوقع ، دفاعی، معاشی اور سفارتی تعلقات میں نئے باب کا امکان

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ سعودی فرمانروا اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ دورہ دفاعی، معاشی اور سفارتی تعلقات میں نئے دور کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر مزید پیش رفت متوقع ہے۔
زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل کی مرمت، انٹرنیٹ سروسز 14 اکتوبر کو صبح 11 بجے سے تقریباً 18 گھنٹے تک متاثر رہنے کا امکان

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) نے اعلان کیا ہے کہ زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل کی مرمت کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا امکان ہے۔ مرمت کا کام 14 اکتوبر کو شروع ہوگا اور تقریباً 18 گھنٹے جاری رہے گا۔ پی ٹی سی ایل نے صارفین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ متبادل راستے فعال کیے جا رہے ہیں تاکہ سروس کا تسلسل برقرار رہے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ، بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات، نئی زائرین پالیسی، بلوچستان کے امن و امان، اور گوادر سیف سٹی منصوبے پر تفصیلی گفتگو۔ زائرین کے لیے سہولتوں میں بہتری اور سیکیورٹی کے نئے اقدامات زیر غور۔