استنبول : پاکستان اور عرب وزرائے خارجہ کی غزہ میں پائیدار امن کے لیے مشترکہ اجلاس اور لائحہ عمل پر غور

نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار سمیت عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا، جس میں غزہ میں مستقل جنگ بندی، انسانی امداد، اور تعمیرِ نو کے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ رہنماؤں نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔
حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ امن معاہدہ طے پا گیا، حماس رہنما اسامہ حمدان نے تفصیلات سے آگاہ کر دیا

حماس رہنما اسامہ حمدان نے اعلان کیا کہ اسرائیل کے ساتھ غزہ امن معاہدہ صرف جنگ بندی نہیں بلکہ مکمل جنگ کے خاتمے کا معاہدہ ہے۔ معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج غزہ، شمالی علاقوں، رفح اور خان یونس سے مکمل انخلا کرے گی، جبکہ پانچ سرحدی گزرگاہوں سے روزانہ 600 امدادی ٹرک داخل ہوں گے۔
غزہ کے لیے امدادی جہازوں کا قافلہ محصور، اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ

اسرائیلی فوج نے غزہ کی جانب جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کو گھیر لیا، متعدد کشتیوں پر حملے اور کارکنوں کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں۔ ریڈکراس نے امدادی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں جبکہ عالمی سطح پر اسرائیل کو سخت تنبیہات دی جا رہی ہیں۔ اس قافلے میں پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی شامل ہیں۔
بل گیٹس کی پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد ، ڈبلیو ایچ او کے ذریعے ایک ملین ڈالر کا اعلان

اسلام آباد — گیٹس فاؤنڈیشن نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ایک ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔ اس امداد کو عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیا جائے گا، تاکہ چاروں صوبوں کے 33 متاثرہ اضلاع میں 4 لاکھ 65 ہزار متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ سیلاب کی حالیہ تباہ کاریوں میں 802 افراد جاں بحق، ہزاروں زخمی اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ خاندان پناہ گاہوں میں مقیم ہیں اور خوراک، پانی اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ عالمی برادری کی جانب سے یہ امداد ایک مثبت قدم ہے، تاہم ماہرین کے مطابق یہ متاثرین کی بحالی کے لیے ناکافی ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث مستقبل میں سیلاب اور بارشوں کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔