اسحٰق ڈار کا یورپی یونین کے وزارتی فورم سے خطاب : بعض عناصر خطے کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں

اسحٰق ڈار کا یورپی یونین کے وزارتی فورم سے خطاب

نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے برسلز میں یورپی یونین کے وزارتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں کچھ عناصر امن تباہ کرنا چاہتے ہیں جبکہ مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں، عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون ضروری ہے۔

ماسکو میں ایس سی او اجلاس کے بعد اسحٰق ڈار کا بیلجیئم کا دورہ ، یورپی یونین کے ساتھ ساتواں اسٹریٹجک ڈائیلاگ شیڈول

اسحٰق ڈار کا بیلجیئم کا دورہ,پاکستان یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے بعد بیلجیئم روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ 19 سے 21 نومبر تک یورپی یونین کے ساتھ ساتویں پاکستان–ای یو اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ دفترِ خارجہ کے مطابق یہ ڈائیلاگ 2019 کے اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تحت دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں کا جائزہ لے گا۔ اسحٰق ڈار برسلز میں ای یو انڈو–پیسیفک وزارتی فورم میں بھی شرکت کریں گے اور یورپی یونین کے متعدد سینئر حکام سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ دورے سے تجارت، جی ایس پی پلس، سرمایہ کاری اور سیاسی مشاورت کے نظام کو مضبوط بنانے میں اہم پیشرفت متوقع ہے۔ اس سے قبل ڈار نے ماسکو میں ایس سی او اجلاس کے دوران روس، چین، قطر، تاجکستان، ازبکستان اور کرغیزستان کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

اسحٰق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو پہنچ گئے

اسحٰق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو میں

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار ایس سی او کے سربراہان حکومت اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو پہنچ گئے جہاں روسی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ وزارت خارجہ کے مطابق اسحٰق ڈار اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور علاقائی تعاون، اقتصادی شراکت داری اور سکیورٹی روابط پر اہم گفتگو متوقع ہے۔

پاکستان میں پہلی گوگل کروم بُک اسمبلی لائن کا افتتاح، ڈیجیٹل انقلاب کی جانب تاریخی قدم

پاکستان میں پہلی گوگل کروم بُک اسمبلی لائن کا افتتاح

اسلام آباد میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی پہلی گوگل کروم بُک اسمبلی لائن کا افتتاح کیا، جو ملک کے ڈیجیٹل انقلاب میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس منصوبے سے تعلیمی، صنعتی، اور تکنیکی شعبے میں انقلاب متوقع ہے جبکہ گوگل کی مقامی موجودگی روزگار، اختراع، اور عالمی سرمایہ کاری کے نئے راستے کھولے گی۔

استنبول : پاکستان اور عرب وزرائے خارجہ کی غزہ میں پائیدار امن کے لیے مشترکہ اجلاس اور لائحہ عمل پر غور

ا غزہ امن کے لیےپاکستان اور عرب وزرائے خارجہ کا اجلاس

نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار سمیت عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا، جس میں غزہ میں مستقل جنگ بندی، انسانی امداد، اور تعمیرِ نو کے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ رہنماؤں نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

پاکستان سعودی دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کیخلاف نہیں ہے، دفتر خارجہ

پاکستان سعودی دفاعی معاہدہ، دفتر خارجہ کا موئقف

پاکستان اور سعودی عرب نے ایک تاریخی اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ طے کیا ہے جسے خطے میں سیاسی اور عسکری توازن کی نئی سمت قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اس معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت دونوں ممالک کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق یہ معاہدہ کسی تیسرے ملک کو نشانہ بنانے کے بجائے محض باہمی تعاون اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے ہے۔ بھارت نے اس پر گہری نظر رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کی جغرافیائی سیاست پر گہرے اثرات ڈال سکتا ہے۔

پاکستان اسرائیل مخالف اتحاد کیلئے بطور ایٹمی طاقت مسلم امہ کے ساتھ کھڑاہے،اسحاق ڈار کا الجزیرہ انٹرویو

اسحاق ڈار کا الجزیرہ انٹرویو، پاکستان کا مسلم امّت کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم امّت کے ساتھ کھڑا ہے اور بطور ایٹمی طاقت کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جوہری ہتھیار صرف دفاع اور ڈیٹرنس کے لیے ہیں، جارحیت کے لیے نہیں، جبکہ علاقائی امن کے قیام کے لیے سفارت کاری، مذاکرات اور مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔

قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف پاکستان کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ : وزیر خارجہ

قطر پر اسرائیلی حملے کیخلاف پاکستان کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

اسلام آباد — پاکستان نے قطر کے خلاف اسرائیل کی فضائی جارحیت کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان قطر کی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع میں اس کے ساتھ کھڑا ہے۔ عالمی برادری سے اسرائیل کی غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں کو روکنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]