فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو ایسی شکست دی کہ نسلیں بھی نہ بھولیں گی، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیراعظم کا خطاب

وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ یکجہتی کشمیر پر کہا فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو ایسی شکست دی کہ نسلیں بھی نہ بھول سکیں گی۔
چین کا بھارت کے شکسگام وادی سے متعلق دعویٰ مسترد، علاقہ چینی سرزمین قرار دے دیا

چین نے بھارتی وزارت خارجہ کے شکسگام وادی سے متعلق دعوے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ شکسگام چین کا علاقہ ہے۔
لاہور حافظ نعیم الرحمٰن کا اجتماع عام سے خطاب پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد ہو، امریکا کی غلامی نے ملک کو نقصان پہنچایا

لاہور میں جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام ’بدل دو نظام‘ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر آزاد اور خودمختار ہونی چاہیے، کیونکہ امریکا کی غلامی نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی موجودہ حالت بھی انہی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے فلسطین پالیسی سے انحراف پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور خبردار کیا کہ کشمیر یا فلسطین پر کوئی سمجھوتہ قوم قبول نہیں کرے گی۔
اسحٰق ڈار کا یورپی یونین کے وزارتی فورم سے خطاب : بعض عناصر خطے کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں

نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے برسلز میں یورپی یونین کے وزارتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں کچھ عناصر امن تباہ کرنا چاہتے ہیں جبکہ مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں، عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون ضروری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب، ہم امن اور برابری کی بنیاد پر مسائل کا حل چاہتے ہیں

وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں اوورسیز پاکستانی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے حالیہ معرکۂ حق میں دشمن کو سبق سکھایا اور اب فائر بندی کے بعد خطے میں امن، مذاکرات اور باہمی احترام کی بنیاد پر تمام تنازعات کا حل تلاش کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت، غزہ میں انسانی بحران اور ملکی معیشت کے استحکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک پاکستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان دفاع کے ساتھ ساتھ امن، ترقی اور سرمایہ کاری پر فوکس کرے گا۔