تیراہ آپریشن نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو پختون جرگہ بلاؤں گا، مجھے ہٹانے کے تین آپشن ہیں: سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اگر وادی تیراہ سے متعلق نوٹی فکیشن واپس نہ لیا گیا تو پوری پختون قوم کا جرگہ بلایا جائے گا، مجھے ہٹانے کے تین آپشن دیے گئے ہیں۔
پشاور ہائیکورٹ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے حلف اور انتخاب سے متعلق کیسز پر فیصلہ محفوظ

پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری اور سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ سے متعلق آئینی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ تحریک انصاف کا مؤقف ہے کہ گورنر کو آئینی طور پر نئے وزیراعلیٰ سے حلف لینا چاہیے جبکہ گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا۔ اس صورتحال نے صوبائی سیاست کو غیر یقینی بنا دیا ہے۔