صوبوں کے تحفظات ختم کرکے قوم کے فائدے کیلئے کالا باغ ڈیم منصوبہ بنانا چاہیے، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کالا باغ ڈیم کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ پاکستان کے مستقبل کے لیے ناگزیر ہے۔ ان کے مطابق اگر بروقت ڈیمز بنائے جاتے تو خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلابی تباہ کاریاں اس شدت سے نہ ہوتیں۔