چترال کے علاقے ڈومیل میں برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق، ایک بچہ زخمی

چترال کے علاقے ڈومیل میں گھر پر برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہو گیا، لاشیں نکال لی گئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم سے رابطہ، سمندری طوفان پر گہرے دکھ کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سمندری طوفان سے ہونے والے شدید بارشوں، سیلاب اور تودے گرنے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر گہرا افسوس ظاہر کیا۔ انہوں نے پاکستان کی عوام اور حکومت کی جانب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت، زخمیوں کے لیے نیک خواہشات اور متاثرین کی فوری بحالی کے لیے ہر ممکن معاونت کی پیشکش کی۔
صدی کا تباہ کن سمندری طوفان میلیسا جمیکا سے ٹکرا گیا — 7 ہلاکتیں، لاکھوں متاثر

صدی کے طاقتور ترین سمندری طوفان “میلیسا” نے جمیکا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 270 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔ کم از کم 7 افراد ہلاک، لاکھوں متاثر، جبکہ حکومت نے ایمرجنسی نافذ کر دی۔
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس، 5.3 شدت ریکارڈ

اسلام آباد — وفاقی دارالحکومت اور شمالی پاکستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا، جس کی گہرائی 234 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔