وزیراعظم سمیت 25 فیصد اراکین قومی اسمبلی کا 19 واں اجلاس میں غیر حاضر، رپورٹ

فافن کی تازہ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم سمیت قومی اسمبلی کے تقریباً ایک چوتھائی ارکان 19ویں اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 82 ارکان نے کسی بھی نشست میں شرکت نہیں کی جبکہ وزراء کی غیر حاضری کو حکومتی سنجیدگی کے فقدان سے تعبیر کیا گیا۔ خواتین ارکان کی شرکت مردوں سے بہتر رہی۔
عمر ایوب شبلی فراز نااہلی کیس : پشاور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نئے اپوزیشن لیڈرز کی تقرریاں روک دی

پشاور ہائی کورٹ نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران اپوزیشن لیڈرز کی تقرری روک دی، عدالت نے الیکشن کمیشن کو 15 اگست تک جواب دینے کا حکم دیا۔
پی ٹی آئی کی قوم سے معافی : سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن دینے پر قوم سے معافی مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف نے پہلی بار اعتراف کیا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلط فیصلہ تھا، اور قوم سے باضابطہ معافی مانگی۔ اسد قیصر نے آئندہ وسیع مشاورت کی یقین دہانی کرائی۔