آصف زرداری کا دورہ چین : پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمت کی تین یادداشتوں پر دستخط

صدر آصف علی زرداری کے حالیہ دورۂ چین میں پاکستان اور چین نے زراعت، ماحولیات اور ماس ٹرانزٹ کے شعبوں میں تین اہم معاہدوں پر دستخط کیے۔ یہ معاہدے خوراک کے تحفظ، ماحولیاتی بہتری اور جدید ٹرانسپورٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے جبکہ الیکٹرک بسوں اور آٹو انڈسٹری میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
پاک چین سرمایہ کاری : وزیراعظم کی بیجنگ میں چینی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں

وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں چینی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں جن میں سرمایہ کاری، صنعتی تعاون، سی پیک کے دوسرے مرحلے اور اسپیشل اکنامک زونز میں شراکت داری پر اہم بات چیت ہوئی۔
شہباز شریف کا دورہ چین وزیراعظم ایس سی او اجلاس میں شرکت کے بعد بیجنگ پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایس سی او اجلاس کے بعد بیجنگ پہنچ گئے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ دورے کے دوران سی پیک، سرمایہ کاری اور دفاعی تعاون پر اہم بات چیت ہوگی۔
پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری چٹان کی طرح مضبوط ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

اسلام آباد میں پاک فوج کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی اہم ملاقات میں کہا گیا کہ پاک–چین تعلقات چٹان کی طرح مضبوط ہیں۔ ملاقات میں سی پیک، علاقائی سلامتی اور عسکری تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور چینی وزیرخارجہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی اہم ملاقات میں سی پیک کے دوسرے مرحلے، دوطرفہ تعاون اور خطے میں امن پر زور دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کی "آہنی دوستی” اور ہر موسم کی اسٹریٹجک شراکت داری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
صدر آصف علی زرداری سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاک چین’آہنی دوستی‘ کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے چین کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں اور یہ تعلق وقت کی ہر آزمائش پر پورا اترا ہے۔ انہوں نے سی پیک، دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چین کی مستقل حمایت پر تشکر بھی کیا۔