خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف آبی گزرگاہوں پر غیرقانونی کمرشل تعمیرات کی گئیں، جس سے تباہی وبربادی ہوئی

آبی گزرگاہوں پر غیرقانونی کمرشل تعمیرات سیلابی نقصان کا سبب خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں کہا کہ حالیہ سیلاب قدرتی آفت نہیں بلکہ انسانی غلطیوں، بے ہنگم تعمیرات اور دریاؤں پر قبضے کا نتیجہ ہے، اور فوری طور پر چھوٹے ڈیمز اور ذخائر بنانے کی ضرورت ہے۔

بل گیٹس کی پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد ، ڈبلیو ایچ او کے ذریعے ایک ملین ڈالر کا اعلان

بل گیٹس کی پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان

اسلام آباد — گیٹس فاؤنڈیشن نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ایک ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔ اس امداد کو عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیا جائے گا، تاکہ چاروں صوبوں کے 33 متاثرہ اضلاع میں 4 لاکھ 65 ہزار متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ سیلاب کی حالیہ تباہ کاریوں میں 802 افراد جاں بحق، ہزاروں زخمی اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ خاندان پناہ گاہوں میں مقیم ہیں اور خوراک، پانی اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ عالمی برادری کی جانب سے یہ امداد ایک مثبت قدم ہے، تاہم ماہرین کے مطابق یہ متاثرین کی بحالی کے لیے ناکافی ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث مستقبل میں سیلاب اور بارشوں کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]