آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال، فائرنگ اور رکاوٹوں سے 2 افراد جاں بحق

آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ناکام رہی۔ مظفرآباد میں فائرنگ اور رکاوٹوں کے باعث دو افراد جاں بحق ہوئے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ناکامی تحریک کا اختتام نہیں بلکہ ایک نئی سیاسی کشمکش کا آغاز ہو سکتی ہے، جو مستقبل میں آزاد کشمیر کی سیاست کا رخ بدل دے گی۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردارعبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا گیا

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور پی ٹی آئی کے صدر سردار عبدالقیوم نیازی کو بھمبر کے علاقے سماہنی سے 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتاری پر پی ٹی آئی کا شدید ردعمل سامنے آیا۔