بانی پی ٹی آئی اسپتال منتقلی کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت ملتوی کردی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے وکلا کو مزید تیاری کی ہدایت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی۔
بانی پی ٹی آئی ہسپتال منتقلی درخواست واپس، سپریم کورٹ کے اعتراضات

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے واپس کر دی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے وکیل کو رجسٹرار سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔
190 ملین پاؤنڈ کیس سزا معطلی درخواست منظور، 11 مارچ کو سماعت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواست جلد سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے کیس کو 11 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
یاسمین راشد کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو طبیعت ناساز ہونے پر سروسز اسپتال کے سی سی یو میں داخل کر دیا گیا، انہیں سانس لینے میں دشواری، بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن کی شکایت ہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔