چین پاکستان اقتصادی راہداری ایس سی او انضمام کی بہترین مثال، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف: چین پاکستان اقتصادی راہداری ایس سی او انضمام کی بہترین مثال

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وژن کا عملی مظاہرہ ہے جو علاقائی رابطوں اور اقتصادی انضمام کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے ایس سی او سربراہان اجلاس سے خطاب میں سی پیک کی توسیع کو خطے کے امن، ترقی اور خوشحالی کی ضمانت قرار دیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم: چینی صدر شی جن پھنگ کا اختلافات ختم کر کے اتفاق رائے پر زور

چینی صدر شی جن پھنگ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں اتفاق رائے پر زور دیتے ہوئے

چینی صدر شی جن پھنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اختلافات کو پس پشت ڈال کر باہمی اتفاق رائے کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو دوستی، شراکت داری اور اتحاد کے ذریعے خطے میں امن و ترقی کا ضامن بن سکتا ہے۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]