اسلام آباد پی آئی اے نجکاری معاہدے پر دستخط کی تقریب، اس موقع پر وزیراعظم اور آرمی چیف کی بھی شرکت

پی آئی اے نجکاری معاہدے پر دستخط کی تقریب اسلام آباد

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کا اہم مرحلہ مکمل ہو گیا، اسلام آباد میں پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کے حصول کے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے، وزیراعظم اور آرمی چیف بھی تقریب میں موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم سے رابطہ، سمندری طوفان پر گہرے دکھ کا اظہار

شہباز شریف کا ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم سے رابطہ سمندری طوفان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سمندری طوفان سے ہونے والے شدید بارشوں، سیلاب اور تودے گرنے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر گہرا افسوس ظاہر کیا۔ انہوں نے پاکستان کی عوام اور حکومت کی جانب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت، زخمیوں کے لیے نیک خواہشات اور متاثرین کی فوری بحالی کے لیے ہر ممکن معاونت کی پیشکش کی۔

کل اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان

اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر آج دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ اس دوران وہ وزیراعظم، صدر اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ انہیں پاکستان کا سب سے بڑا شہری اعزاز بھی دیا جائے گا۔ دورے میں دفاعی، اقتصادی اور سیاسی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوگی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات کے انتظامات شروع

وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات کے انتظامات شروع

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ملاقات کے انتظامات کے لیے صوبائی حکومت کو ہدایت جاری کر دی ہے۔ یہ ہدایت صوبے میں نئی کابینہ کی تشکیل، وفاقی تعلقات میں بہتری اور سیاسی استحکام کے تناظر میں دی گئی ہے۔ وزیر مملکت برائے ثقافت و سیاحت حذیفہ رحمٰن نے ایک ٹی وی پروگرام میں تصدیق کی کہ ملاقات کی تیاری مکمل کی جا رہی ہے اور آئندہ چند دنوں میں اس کے انعقاد کا امکان ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ پیش رفت وفاق اور تحریک انصاف کے درمیان برف پگھلنے کا آغاز ثابت ہو سکتی ہے۔ اگر ملاقات کامیاب رہتی ہے تو صوبے میں انتظامی عمل میں تیزی، نئی کابینہ کی تشکیل اور ترقیاتی منصوبوں کی بحالی کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

پیٹرول کی قیمتوں میں کمی حکومت کا بڑا ریلیف ،فی لیٹر 5 روپے 66 پیسے کمی

پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ،5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کمی کا حکومتی اعلان

اسلام آباد: حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے اور روپے کی قدر میں بہتری کے بعد پیٹرول 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر 2025 سے ہوگا۔

ٹرمپ کا غزہ امن سربراہی اجلاس سے خطاب، معاہدے پر شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کا شکریہ،شہبازشریف کو خطاب کی دعوت

ٹرمپ کا غزہ امن سربراہی اجلاس سے خطاب ,شہباز شریف کو خصوصی خطاب کی دعوت

شرم الشیخ میں منعقدہ تاریخی غزہ امن معاہدے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، السیسی، اردوان، امیر قطر اور وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی۔
اس معاہدے سے برسوں کی جنگ کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں امن، ترقی اور استحکام کے نئے دور کا آغاز ہوا۔ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ “ہم نے جنگ نہیں، امن جیتا ہے۔”
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ “صدر ٹرمپ نوبیل امن انعام کے حقیقی مستحق ہیں۔”

بیجنگ شہباز شریف اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا عزم

شہباز شریف اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی بیجنگ میں ملاقات نے پاک-روس تعلقات کو نئی جہت دی۔ ملاقات میں توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ وزیراعظم نے ماسکو سمٹ میں شرکت کی دعوت قبول کر لی۔

وزیراعظم سے گلگت بلتستان میں گلوف کی پیشگی اطلاع دے کر 300 جانیں بچانےوالے چرواہے وصیت خان و دیگرکی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف گلگت بلتستان کے چرواہوں وصیت خان کو انعام دیتے ہوئے

گلگت بلتستان کے چرواہوں وصیت خان، انصار اور محمد خان نے حاضر دماغی سے 300 سے زائد انسانی جانوں کو گلیشیئر پھٹنے کے خطرے سے بچایا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ان بہادر چرواہوں کو اسلام آباد بلا کر خراجِ تحسین پیش کیا اور فی کس 25 لاکھ روپے انعام دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا ضمنی انتخابات میں اتحاد: سیاسی تعاون کی نئی مثال

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنما ضمنی انتخابات میں اتحاد کا اعلان کرتے ہوئے"

پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات میں مشترکہ حکمت عملی کے تحت مل کر میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اتحاد کا مقصد انتخابی کامیابی کو یقینی بنانا اور قومی مفاد کو مقدم رکھنا ہے۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]