ایشیا کپ 2025 پاکستان بمقابلہ یو اے ای : یو اے ای نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ 2025 کا دبئی میں کھیلا جانے والا دسویں نمبر کا میچ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان فیصلہ کن حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ پاکستان کو بھارت کے خلاف شکست کے بعد کم بیک کی ضرورت ہے، جبکہ یو اے ای اپنی ہوم کنڈیشنز میں اپ سیٹ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ٹی 20 ایشیاء کپ پاک بھارت مقابلہ : بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دے دی

ایشیا کپ 2025 کے دبئی میں کھیلے گئے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم نے 20 اوورز میں 127 رنز بنائے جبکہ بھارتی بیٹرز نے ہدف 16ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ سوریا کمار یادیو کی 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز اور بمرا و کلدیپ کی شاندار بولنگ نمایاں رہی۔
پاک بھارت میچ : پاکستان کا بھارت کو جیت کے لیئے 128 رنز کا ہدف

ایشیا کپ 2025 میں پاکستان کی بیٹنگ لائن دباؤ میں آکر صرف 127 رنز بنا سکی۔ بھارت کو 128 رنز کا ہدف دیا گیا، شاہین آفریدی نے جارحانہ 33 رنز اسکور کیے۔
ایشیا کپ 2025: دبئی میں ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا،پاک بھارت پلیئنگ الیون

ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا معرکہ آج دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم نے پہلے میچ میں عمان کو 93 رنز سے شکست دی تھی جبکہ بھارت بھی اپنی جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ دونوں ٹیمیں متوازن اسکواڈ کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ شائقین کرکٹ اس تاریخی مقابلے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں جہاں ہر چوکا اور ہر وکٹ کروڑوں دلوں کی دھڑکنیں تیز کرے گا۔
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں کیشو مہاراج کی شاندار واپسی

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: کیشو مہاراج دوبارہ نمبر ون بولر بن گئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں جنوبی افریقی اسپنر کیشو مہاراج نے ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ […]
پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی، حسن نواز ڈیبیو پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔