پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ خرم ذیشان خیبرپختونخوا سینٹ ضمنی انتخابات میں کامیاب، 91 ووٹ حاصل

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ خرم ذیشان خیبرپختونخوا سے جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہو گئے۔ انہوں نے 91 ووٹ حاصل کیے جب کہ حریف تاج محمد آفریدی 45 ووٹ لے سکے۔ یہ نشست شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کامیابی کو عمران خان کی مقبولیت کا ثبوت قرار دیا۔
عمر ایوب شبلی فراز نااہلی کیس : پشاور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نئے اپوزیشن لیڈرز کی تقرریاں روک دی

پشاور ہائی کورٹ نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران اپوزیشن لیڈرز کی تقرری روک دی، عدالت نے الیکشن کمیشن کو 15 اگست تک جواب دینے کا حکم دیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور شبلی فراز کا ڈی نوٹیفکیشن کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز نے الیکشن کمیشن کے ڈی نوٹیفکیشن فیصلے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ جانیں کیس کی تفصیلات، موقف، اور ممکنہ قانونی اثرات۔