کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑا آپریشن شروع، بے رحم کارروائی ہوگی، آپ اسے آج ہی سے شروع سمجھیں: وزیر داخلہ سندھ

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑے اور فیصلہ کن آپریشن کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے رحم کارروائی کی جائے گی۔
حیدر آباد: لطیف آباد نمبر 10 میں غیر قانونی آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی

حیدر آباد کے لطیف آباد نمبر 10 میں ایک گھر میں قائم غیر قانونی آتش بازی کی فیکٹری میں خوفناک دھماکے اور آگ لگنے سے کم از کم 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔ متاثرین کو لیاقت یونیورسٹی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن اور آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ سندھ حکومت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی۔
کراچی ای چالان سسٹم کے تحت ایک ہفتے میں 26 ہزار سے زائد ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ

کراچی میں جدید ای چالان سسٹم کے آغاز کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر اب تک 26 ہزار 609 چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کے افتتاح کردہ خودکار نظام "ٹریکس” کے تحت مصنوعی ذہانت سے لیس سی سی ٹی وی کیمرے سگنل توڑنے، تیز رفتاری، ہیلمٹ نہ پہننے اور دیگر خلاف ورزیوں کو خودکار طور پر شناخت کر رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے اور ہیلمٹ نہ پہننے پر کیے گئے۔