گرمیوں کی چھٹیوں میں اضافہ ،اسکول 15 اگست کی بجائے یکم ستمبر کو کھلیں گے۔

پنجاب حکومت نے شدید گرمی اور حبس کے باعث اسکولوں کی گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کرتے ہوئے دوبارہ کھلنے کی تاریخ 15 اگست سے بڑھا کر یکم ستمبر مقرر کر دی ہے۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بچوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے کو طلبہ، والدین اور اساتذہ کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔ ماہرین تعلیم اور والدین نے حکومت کے اس بروقت اقدام کو سراہا ہے۔
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں توسیع کے1 اگست کے بجائے چند دن مزید بند رہیں گے۔

بلوچستان میں شدید گرمی کے باعث محکمہ تعلیم نے اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیوں میں 12 اگست تک توسیع کی سفارش کی ہے، جب کہ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد حتمی اعلان متوقع ہے۔ پنجاب میں اسکول 15 اگست کو کھلنے کا امکان ہے۔