پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ؛ کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹیں تباہ، طالبان کی پھر بلااشتعال فائرنگ

کرم سیکٹر میں پاک-افغان سرحد پر ایک بار پھر افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی سے طالبان پوسٹوں اور ایک ٹینک کو تباہ کر دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق متعدد طالبان ہلاک ہو کر پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ وزارتِ دفاع نے کشیدہ حالات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات منقطع ہیں اور کسی بھی وقت دوبارہ جھڑپیں شروع ہو سکتی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ اب دہشت گردی کے خلاف ٹھوس فیصلوں کا وقت آ چکا ہے۔
اب ٹھوس فیصلے کرنے کا وقت آچکا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا دہشت گردی کے خلاف دوٹوک اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں دوٹوک اعلان کیا کہ دہشت گردی کے خلاف اب فیصلہ کن وقت آچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے شہداء نے اپنے خون سے وطن کی سرحدوں کو محفوظ کیا، اب مزید تاخیر کی گنجائش نہیں۔ ٹھوس اور عملی فیصلے کر کے دہشت گردی کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جائے گا۔
عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس: بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر سخت برہمی کا اظہار

راولپنڈی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس میں بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔ اوراکزئی میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کے دوران 19 دہشت گرد ہلاک اور 11 پاکستانی اہلکار شہید ہوئے۔ پاک فوج نے کہا کہ ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
کوئٹہ اختر مینگل کی گاڑی پر دھماکا ، 5افراد جاں بحق اور 29 زخمی

کوئٹہ کے شاہوانی اسٹیڈیم کے باہر بی این پی مینگل کی ریلی پر دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہو گئے۔ دھماکا جلسے کے اختتام کے بعد پارکنگ ایریا میں ہوا۔ حکومت بلوچستان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ سطح تحقیقات کا اعلان کیا ہے جبکہ بی این پی قیادت محفوظ رہی۔ یہ واقعہ بلوچستان میں سیاسی اجتماعات کی سیکیورٹی پر سنگین سوالات کھڑا کرتا ہے۔
امریکا نے کالعدم بی ایل اے اور مجیدبریگیڈ کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دیدیا

امریکی محکمہ خارجہ نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی اور اس کے ذیلی یونٹ مجید بریگیڈ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا، جس سے دہشت گردی کے خلاف عالمی تعاون کو فروغ ملے گا۔
کے پی کی کچھ ہائی ویز خطرناک علاقوں میں ہیں، جہاں طالبان آتے ہیں: آئی جی ذوالفقار حمید

آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ ٹانک، ڈی آئی خان اور درازندہ کی ہائی ویز پر طالبان کی موجودگی دیکھی گئی ہے، لیکن پولیس کی بروقت کارروائیوں سے کئی شدت پسند مارے گئے ہیں۔ مستقل چوکیاں قائم کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے۔
اسحاق ڈارکی امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت اہم شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال

امریکی محکمہ خارجہ میں اسحاق ڈار کی چالیس منٹ طویل ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، امن و استحکام، اور دہشتگردی کے خلاف تعاون پر گفتگو کی گئی۔
بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان: مستونگ آپریشن میں میجر سمیت 2 جوان شہید

مستونگ میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا بڑا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، میجر زیاد سلیم سمیت 2 جوان شہید، 3 دہشت گرد ہلاک، کلیئرنس آپریشن جاری۔
PKK کی اسلحے سے دستبرداری ترکی کی تاریخ کے ایک تکلیف دہ باب کا اختتام ہے: ترک صدر اردگان

ترک صدر رجب طیب اردگان نے کرد عسکریت پسند تنظیم PKK کی جانب سے غیر مسلح ہونے کے عمل کو ترکی کی شورش زدہ تاریخ کے ایک تکلیف دہ باب کے خاتمے سے تعبیر کیا ہے۔