پی آئی اے نجکاری میں دلچسپی رکھنے والے کاروباری شخصیات کی وزیر اعظم سے ملاقات، شفاف عمل اور لائیو بِڈنگ کا اعلان

پی آئی اے نجکاری کے متعلق کاروباری شخصیات کی وزیر اعظم سے ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری مکمل شفافیت کے ساتھ ہوگی اور بِڈنگ کا عمل 23 دسمبر کو ملک بھر میں تمام ٹی وی چینلز پر براہ راست دکھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن کا کھویا ہوا تشخص بحال کرنے، عالمی پروازوں کی بحالی اور اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی حکومتی کوششیں تیزی سے جاری ہیں۔ وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ نجکاری کے بعد پی آئی اے دوبارہ ’گریٹ پیپل ٹو فلائی وِد‘ کا اعزاز حاصل کرے گا۔

الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان کا صوبائی حکومت کے مالی و انتظامی اختیارات منجمد کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان کا حکومت کے اختیارات منجمد کرنے کا فیصلہ

گلگت بلتستان کے آئندہ عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن نے شفافیت اور غیرجانبداری یقینی بنانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے حکومت کے تمام مالی و انتظامی اختیارات منجمد کر دیے ہیں۔ کمیشن کے مطابق، اس اقدام کا مقصد انتخابی عمل کو سیاسی اثر و رسوخ سے پاک رکھنا اور عوامی اعتماد بحال کرنا ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی سرکاری محکمے میں نئی بھرتیاں، تقرریاں، تبادلے یا ترقیوں پر پابندی ہوگی، جب تک کمیشن سے پیشگی اجازت نہ لی جائے۔ اسی طرح نئے ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز کی الاٹمنٹ پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سیاسی حلقے اس اقدام کو الیکشن کمیشن کا جرات مندانہ فیصلہ قرار دے رہے ہیں جو شفاف انتخابات کی بنیاد رکھے گا، تاہم بعض سرکاری حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس فیصلے سے روزمرہ امور متاثر ہو سکتے ہیں۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]