واشنگٹن کا ایران میں مقیم امریکی شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کا مشورہ

امریکا نے ایران میں مقیم امریکی شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے سفری انتباہ جاری کر دیا ہے۔ امریکی ورچوئل ایمبیسی کے مطابق خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث پروازوں میں تعطل کا خدشہ ہے۔