سعودی عرب کی ایران کو جوابی کارروائی کی دھمکی، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ

سعودی عرب نے پہلی بار ایران کو براہِ راست جوابی کارروائی کی وارننگ دے دی اور کہا ہے کہ مملکت یا آئل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو سخت ردعمل دیا جائے گا۔
امریکا کے حملے کی صورت میں اسرائیل اور امریکی اڈے نشانہ بنیں گے، ایران کی امریکا کو سخت وارننگ

ایران نے امریکا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس پر کسی بھی قسم کا فوجی حملہ کیا گیا تو اسرائیل سمیت خطے میں موجود امریکا کے تمام فوجی اڈے اور بحری جہاز اس کے جائز اہداف ہوں گے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کے مطابق ایران کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران میں مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والے مظاہرے حکومت مخالف تحریک میں تبدیل ہو چکے ہیں، جبکہ اسرائیل ممکنہ امریکی مداخلت کے پیش نظر ہائی الرٹ پر ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق احتجاج کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 116 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ ملک بھر میں انٹرنیٹ بند ہونے سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔