دوسری جنگِ عظیم کی 80ویں سالگرہ پر چین کی فوجی پریڈ ،ایشیا کے مضبوط ترین لیڈرز ایک ساتھ

بیجنگ میں دوسری عالمی جنگ کی 80ویں سالگرہ پر شاندار فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں چین کے صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ایک ساتھ مرکزی اسٹیج پر موجود رہے۔ تین بڑے رہنماؤں کی یہ یکجائی ایشیا کے بدلتے ہوئے سفارتی اتحاد اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک اہمیت کا واضح ثبوت ہے۔ جدید ہتھیاروں کی نمائش، تاریخی خطاب اور بھارت کی غیر موجودگی نے اس تقریب کو عالمی سیاست کا ایک نیا موڑ بنا دیا۔