اسلام آباد سے بڑی خبر: پاکستان نے ایوی ایشن سیفٹی کے شعبے میں نمایاں بہتری دکھا کر برطانیہ کی ایئر سیفٹی لسٹ سے اپنا نام خارج کروا لیا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق یو کے ایئر سیفٹی کمیٹی نے تکنیکی بنیادوں پر یہ فیصلہ کیا، جس کے بعد اب پاکستانی ایئر لائنز برطانیہ کے لیے پروازوں کی اجازت کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔
یہ فیصلہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فضائی روابط، تجارتی تعلقات اور عوامی روابط کے نئے باب کھولے گا۔
برطانوی ہائی کمشنر نے تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا: "میں پاکستانی ایئر لائن سے سفر کی منتظر ہوں۔