تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور نئی نسل کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم، چکوال میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اسکول آف ایکسیلینس کا افتتاح
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ضلع چکوال میں ایک جدید اسکول آف ایکسیلینس کا افتتاح کیا۔ یہ منصوبہ پنجاب میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور نئی نسل کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ افتتاحی تقریب میں حکومتی اراکین، اساتذہ، طلبہ اور مقامی عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تعلیم پر توجہ اور لیپ ٹاپ اسکیم
مریم نواز کا اسکول آف ایکسیلینس کا افتتاح جس دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ سال 30 ہزار اسکالرشپس فراہم کی گئیں اور اس سال ایک لاکھ 25 ہزار لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم میری اولین ترجیح ہے اور پنجاب کے ہر ضلع کو برابر اہمیت دی جا رہی ہے۔
سیلاب اور عوامی خدمت کے چیلنجز
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سیلاب کی وجہ سے ترقیاتی منصوبوں پر توجہ کچھ حد تک تقسیم ہوئی، لیکن اس کے باوجود حکومت نے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ چکوال کی اہمیت میرے نزدیک اتنی ہی ہے جتنی لاہور یا دیگر بڑے شہروں کی ہے۔
امن و امان کی صورتحال
مریم نواز کا اسکول آف ایکسیلینس کا افتتاح جس دوران تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بتایا کہ جب انہوں نے عہدے کا حلف اٹھایا تو صوبے میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک تھی۔ ان کی قیادت میں حکومت نے جرائم کو کنٹرول کیا اور صوبے میں جرائم کی شرح میں کمی لائی۔ انہوں نے کہا کہ ایک محفوظ پنجاب میرا خواب ہے، اور اس خواب کی تکمیل کے لیے تمام ادارے متحد ہیں۔
ذاتی جدوجہد اور مشکلات
انہوں نے اپنے خاندان کی جدوجہد پر بھی بات کی۔ مریم نواز نے کہا کہ پانامہ کیس کے بعد والد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ "میں سیاست دان بننے کی خواہاں نہیں تھی، لیکن والد کے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا۔ دو بار بغیر کسی قصور کے جیل جانا پڑا۔” انہوں نے کہا کہ جیل میں جون اور جولائی کے دن تندور کی مانند گرم کمروں میں گزرے، لیکن یہ سب قربانیاں عوام کی خدمت کے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

تعلیم اور مستقبل کے منصوبے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا کہ حکومت نہ صرف اسکول آف ایکسیلینس جیسے منصوبے بنا رہی ہے بلکہ مزید جدید ادارے بھی قائم کرے گی تاکہ پاکستان کے طلبہ عالمی سطح پر مقابلہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے نوجوان ہی ملک کا اصل سرمایہ ہیں، اور انہیں معیاری تعلیم فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
عوامی ردعمل
مریم نواز کا اسکول آف ایکسیلینس کا افتتاح کے بعد شہریوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا۔ والدین نے کہا کہ اسکول آف ایکسیلینس جیسے منصوبے ان کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں گے۔ طلبہ نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ جدید تعلیم کے مواقع کو بھرپور طریقے سے استعمال کریں گے۔
مریم نواز پنجاب کے دفاع میں ڈٹ گئیں، سخت مؤقف اپنایا
چکوال میں مریم نواز کا اسکول آف ایکسیلینس کا افتتاح نہ صرف ایک تعلیمی منصوبہ ہے بلکہ یہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں تعلیم کے شعبے کو ترجیح دینے کا واضح ثبوت ہے۔ ان کا وژن پنجاب کو ایک ایسا خطہ بنانا ہے جہاں ہر بچہ معیاری تعلیم حاصل کرے اور روشن مستقبل کی جانب قدم بڑھائے۔
"وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی چکوال آمد"
🔹راستے میں بہت بڑا ہجوم، مسلسل پھول نچھاور کرتے رہے
🔹کارکن پارٹی پرچم لیکر کھڑےروڈ سائیڈ پر کھڑے رہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دیا
🔹بعض نوجوان لیڈر کا استقبال کرنے کےلئے سجے سجائے گھوڑوں پر سوار… pic.twitter.com/qctKwJhqfR
— PMLN (@pmln_org) September 30, 2025










Comments 1