مختلف غذاؤں ور مشروبات میں عام استعمال ہونے والے سویٹنرز یا مصنوعی مٹھاس سے بچوں میں قبل از وقت بلوغت کا خطرہ بڑھتا ہے۔
یہ بات تائیوان میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
Taipei میڈیکل یونیورسٹی کی اس تحقیق میں 1400 سے زائد بچوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا تھا۔
تحقیق میں سویٹنرز کے استعمال اور قبل از وقت بلوغت کے درمیان تعلق دریافت کیا گیا۔
عام طور پر لڑکیوں میں 9 جبکہ لڑکیوں میں 8 سال کی عمر سے قبل بلوغت کو قبل از وقت قرار دیا جاتا ہے۔
تحقیق کے دوران ان بچوں کی غذائی عادات کی تفصیلات سوالناموں کے ذریعے حاصل کی گئی جبکہ پیشاب کے نمونوں کی ٹیسٹنگ کی گئی۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ عام استعمال ہونے والی سویٹنرز جیسے aspartame، sucralose اور دیگر کے استعمال سے قبل از وقت بلوغت کا خطرہ بڑھتا ہے۔
اس طرح کے سویٹنرز کو ڈائٹ مشروبات، فلیور دہی، شوگر فری چیونگم، cereals اور بچوں کی کچھ ادویات میں عام استعمال کیا جاتا ہے۔
درحقیقت سویٹنرز کا استعمال جتنا زیادہ کیا جائے گا، قبل از وقت بلوغت کا خطرہ اتنا زیادہ ہوگا۔
خیال رہے کہ حالیہ برسوں میں متعدد تحقیقی رپورٹس میں بتایا کہ لڑکوں اور لڑکیوں میں قبل از وقت بلوغت کی شرح بڑھی ہے۔
قبل از وقت بلوغت سے صحت پر طویل المعیاد منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ سویٹنرز سے ان بچوں میں قبل از وقت بلوغت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جن میں مخصوص جینز موجود ہوتے ہیں جن کو قبل از وقت بلوغت سے منسلک کیا جاتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ یہ پہلی تحقیق ہے جس میں موجودہ عہد کی غذائی عادات خاص طور پر سویٹنرز کے استعمال اور قبل از وقت بلوغت کے درمیان تعلق پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
اس تحقیق کے نتائج امریکا میں ایک طبی کانفرنس کے موقع پر پیش کیے گئے