• Contact Us
  • About Us
ہفتہ, 15 نومبر 2025
فرمان الہی
نماز کے اوقات
بانی / ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
پبلشر: شہباز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

جسٹس صلاح الدین پنہور کا چیف جسٹس کو خط ، 27ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 13, 2025
in تازه ترین, پاکستان
جسٹس صلاح الدین پنہور کا چیف جسٹس کو خط

سپریم کورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو 27ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔

586
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

جسٹس صلاح الدین پنہور کا چیف جسٹس کو خط — 27ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ، اس سے قبل جسٹس منصور علی شاہ اور اطہر من اللہ نے بھی خطوط لکھے

اسلام آباد (رئیس الاخبار) — سپریم کورٹ کے ایک اور جج جسٹس صلاح الدین پنہور نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر 27ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ خط جسٹس منصور علی شاہ اور اطہر من اللہ کے خطوط کے بعد لکھا گیا ہے، جس سے عدلیہ کے اندر اس آئینی ترمیم پر بڑھتی تشویش نمایاں ہوگئی ہے۔

ڈ پارلیمنٹ سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد جسٹس صلاح الدین پنہور نے چیف جسٹس کو ایک تفصیلی خط تحریر کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ بطور احتجاج نہیں بلکہ اپنے آئینی فرض کے تحت یہ خط لکھ رہے ہیں۔
جسٹس صلاح الدین پنہور کا چیف جسٹس کو خط میں تجویز دی کہ فل کورٹ میٹنگ بلا کر آئینی ترمیم کا شق وار جائزہ لیا جائے تاکہ آئین کے بنیادی ڈھانچے پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا 27ویں ترمیم مسترد کرنے کا اعلان، 21 نومبر کو یومِ سیاہ منانے کا فیصلہ

صدرِ آصف علی زرداری اور تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات ،پاک تاجکستان کے درمیان سیاسی، ثقافتی روابط کی مضبوط پر زور

بلوچستان کم عمری شادی بل 2024 منظور – 3 سال قید اور 2 لاکھ جرمانہ متوقع

جسٹس پنہور نے لکھا کہ "27ویں آئینی ترمیم اختیارات کے توازن کو متاثر کر سکتی ہے، اور آئین کا تقاضا ہے کہ سپریم کورٹ اس کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرے”۔
انہوں نے مزید کہا کہ "تاریخ ہماری آسانی نہیں بلکہ ہمارے فیصلے کی ہمت کو یاد رکھے گی، عوامی اعتماد کو بچانے کے لیے فوری فل کورٹ اجلاس ضروری ہے”۔

خط میں انہوں نے مزید تجویز دی کہ لاء اینڈ جسٹس کمیشن اور عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کو بھی مشاورت میں شامل کیا جائے تاکہ ایک جامع آئینی تجزیہ ممکن ہو۔

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر

ادھر سپریم کورٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
یہ درخواست اسد رحیم سمیت پانچ وکلا نے ایڈوکیٹ عمر اعجاز گیلانی کے ذریعے دائر کی، جس میں آئینی ترمیم کی مختلف شقوں کو کالعدم قرار دینے اور عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے اختیارات کو کسی بھی قانون یا ترمیم کے ذریعے محدود نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ آئین عدلیہ کو ریاست کے آزاد ستون کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔

قومی اسمبلی سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری
قومی اسمبلی کا اجلاس، 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے موقع پر

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ ماضی میں بھی قانون کی صدارتی توثیق سے قبل عملدرآمد روکنے کے احکامات جاری کر چکی ہے۔

عدلیہ کے دیگر ججز کے خطوط

اس سے قبل، جسٹس اطہر من اللہ نے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں عدلیہ کو لاحق خطرات پر غور کے لیے قومی عدالتی کانفرنس بلانے کی درخواست کی تھی۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بعض اوقات سپریم کورٹ کو غیر منتخب اشرافیہ کے ہتھکنڈوں کے طور پر استعمال کیا گیا۔

جبکہ جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے خط میں کہا تھا کہ اگر عدلیہ متحد نہ ہوئی تو آزادی اور فیصلے متاثر ہوں گے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ تاریخ خاموش رہنے والوں کو نہیں بلکہ آئین کی سربلندی کے لیے کھڑے ہونے والوں کو یاد رکھتی ہے۔

Tags: 27th Amendment27ویں آئینی ترمیمjudiciary independenceJustice Athar MinallahJustice Mansoor Ali ShahJustice Salahuddin PanhwarJustice Yahya AfridiSupreme Courtجسٹس اطہر من اللہجسٹس صلاح الدین پنہورجسٹس منصور علی شاہجسٹس یحییٰ آفریدیسپریم کورٹعدلیہ کی آزادی
Previous Post

ہونڈا سی جی 125 گولڈ نیا ماڈل، نئی خصوصیات اور آسان اقساط

Next Post

صدر مملکت آصف زرداری نے 27ویں آئینی ترمیم بِل کی منظوری دے دی

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا 27ویں ترمیم مسترد
تازه ترین

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا 27ویں ترمیم مسترد کرنے کا اعلان، 21 نومبر کو یومِ سیاہ منانے کا فیصلہ

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 14, 2025
صدرِ آصف علی زرداری اور تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات
پاکستان

صدرِ آصف علی زرداری اور تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات ،پاک تاجکستان کے درمیان سیاسی، ثقافتی روابط کی مضبوط پر زور

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 14, 2025
بلوچستان کم عمری شادی بل منظور – بلوچستان اسمبلی کا تاریخی فیصلہ
پاکستان

بلوچستان کم عمری شادی بل 2024 منظور – 3 سال قید اور 2 لاکھ جرمانہ متوقع

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 14, 2025
پاکستان میں تمباکو معاشی نقصان پر پائیڈ کی رپورٹ کا ڈیٹا پیش کرتے ماہرین
صحت

پاکستان میں تمباکو معاشی نقصان بڑھنے کی وجوہات سامنے آگئیں

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 14, 2025
اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان
تازه ترین

کل اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 14, 2025
گوادر عمان فیری سروس – نئی سمندری راہداری کا آغاز
پاکستان

گوادر عمان فیری سروس کو کابینہ کی منظوری | تجارت و سیاحت کو فروغ

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 14, 2025
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور
تازه ترین

صدر مملکت نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 14, 2025
Next Post
صدر آصف زرداری نے 27ویں آئینی ترمیم بِل پر دستخط کر دیے

صدر مملکت آصف زرداری نے 27ویں آئینی ترمیم بِل کی منظوری دے دی

Comments 1

  1. پنگ بیک: 27ویں ترمیم پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا فل کورٹ اجلاس طلب
E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کی خبروں کے بعد پمپ پر گاڑیوں کی قطاریں

    پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ: ڈیزل 9.60 روپے فی لیٹر مہنگا، پیٹرول سستا ہونے کا امکان

    590 shares
    Share 236 Tweet 148
  • ابوظبی بغیر ڈرائیور گاڑیاں چلانے والا مشرق وسطیٰ کا پہلا شہر بن گیا

    587 shares
    Share 235 Tweet 147
  • بلوچستان کم عمری شادی بل 2024 منظور – 3 سال قید اور 2 لاکھ جرمانہ متوقع

    587 shares
    Share 235 Tweet 147
  • پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز دوسرے میچ میں سری لنکا کا 289 رنز کا چیلنج

    587 shares
    Share 235 Tweet 147
  • کل اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

    587 shares
    Share 235 Tweet 147
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, I&T Centre, Sector G-10/1, Islamabad.

  • info@raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24/7 سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar