کابل:یو اے پی ریلوے کوریڈور کے مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور افغانستان کے قائم مقام وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی کے درمیان ملاقات ہوئی۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں فریقین نے سیکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا اور علاقائی ممالک کو درپیش خطرات کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے اقتصادی تعاون اور علاقائی روابط کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے تشویش کے تمام مسائل، خاص طور پر سیکورٹی اور بارڈر مینجمنٹ سے نمٹنے کی اہمیت پر زور دیا۔