پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تاریخی سلسلہ جمعہ کے روز بھی جاری رہا، جب 100 انڈیکس 1434 پوائنٹس بڑھ کر 1,40,100 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو کہ ایک نئی ریکارڈ سطح ہے۔
سرمایہ کاروں کا اعتماد مسلسل بڑھتا جا رہا ہے، جس کی وجہ بین الاقوامی معاشی اشاریوں میں بہتری، حکومتی معاشی پالیسیوں پر اعتماد، اور روپے کی قدر میں استحکام بتایا جا رہا ہے۔
کاروباری دن کے دوران 78 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی مجموعی مالیت 39.75 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 204 ارب روپے اضافے سے 16,617 ارب روپے تک جا پہنچی، جو اسٹاک مارکیٹ کی مسلسل بحالی اور سرمایہ کاری کے رجحان کی عکاس ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر یہ رجحان جاری رہا تو پاکستان اسٹاک ایکسچینج آئندہ ہفتوں میں مزید ریکارڈ سطحیں عبور کر سکتی ہے۔