پنجاب میں مون سون کے چوتھے اسپیل کا الرٹ جاری، آندھی اور تیز بارش کی پیش گوئی - Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • Contact Us
  • About Us
پیر, 8 ستمبر 2025
فرمان الہی
نماز کے اوقات
ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
بانی: شاہنواز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • دلچسپ
  • ٹیکنالوجی
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • دلچسپ
  • ٹیکنالوجی
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

پنجاب میں مون سون کے چوتھے اسپیل کا الرٹ جاری، آندھی اور تیز بارش کی پیش گوئی

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 18, 2025
in تازه ترین, موسم / ما حولیات
پنجاب میں چوتھے مون سون اسپیل کا الرٹ، بارشوں کی پیشگوئی

پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں، آندھی اور طوفانی موسم کی پیشگوئی کر دی

587
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب میں مون سون بارشوں کے چوتھے اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔ پی ڈی ایم اے کے اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ 20 سے 25 جولائی کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی، گرد آلود ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔

مزید بتایا کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاالدین، حافظ آباد، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آئی جی بلوچستان پولیس تعینات، محمد طاہر کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری

جلالپور پیر والا بند ٹوٹنے کا خطرہ، انتظامیہ نے فوری انخلا کا حکم دیا

انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی ناصر پہلوان جاں بحق، چونیاں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ

لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ سرگودھا اور میانوالی میں بارشوں کے امکانات ہیں، پی ڈی ایم اے کے مطابق 18 جولائی سے 23 جولائی تک ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاول پور اور بہاول نگر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے، محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں سے التماس کی کہ خراب موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ عوام الناس بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔

خیال رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں شدید مون سون بارشوں اور سیلابی کی تباہ کاریوں کے باعث 26 جون سے 17 جولائی کے درمیان 178 افراد جاں بحق جبکہ 491 زخمی رپورٹ ہوئے تھے، جس میں 85 بچے بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 16 سے 17 جولائی کے دوران ملک بھر میں طوفانی بارشوں، سیلابی ریلوں، چھتیں اور آسمانی بجلی گرنے سے 54 اموات رپورٹ ہوئیں، اس دوران 227 افراد زخمی بھی ہوئے۔

Tags: آندھیپنجاب بارشیںپی ڈی ایم اےراولپنڈی بارشطوفانی بارشیںلاہور موسممریم نوازموسمی صورتحالمون سون الرٹنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ
Previous Post

‫نیا سیزن، نیا ریکارڈ: امیتابھ بچن کا KBC میں تاریخی معاوضہ سب کو حیران کر گیا!‬

Next Post

فرخ کھوکھرکی رفقا سمیت جے یوآئی میں شمولیت کاخیرمقدم کرتےہیں،مولانا فضل الرحمٰن

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

محمد طاہر آئی جی بلوچستان پولیس تعینات، نوٹیفکیشن جاری
پاکستان

آئی جی بلوچستان پولیس تعینات، محمد طاہر کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 7, 2025
جلالپور پیر والا بند ٹوٹنے کا خطرہ، شہریوں کو انخلا کی ہدایت
موسم / ما حولیات

جلالپور پیر والا بند ٹوٹنے کا خطرہ، انتظامیہ نے فوری انخلا کا حکم دیا

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 7, 2025
انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی ناصر پہلوان
تازه ترین

انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی ناصر پہلوان جاں بحق، چونیاں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 7, 2025
شہربانو نقوی ایشیا سوسائٹی فیلوشپ کے لیے منتخب
پاکستان

پاکستان کی پہلی خاتون پولیس افسر شہربانو نقوی ایشیا سوسائٹی فیلوشپ کے لیے منتخب

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 7, 2025
بھارت ستلج سیلاب سے متاثرہ پاکستانی علاقے اور بیراجوں پر پانی کی بلند سطح
تازه ترین

بھارت ستلج سیلاب : دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 7, 2025
راولپنڈی ڈینگی کیسز میں اضافہ اور محکمہ صحت کی کارروائیاں
تازه ترین

راولپنڈی ڈینگی کیسز : محکمہ صحت کی رپورٹ اور کریک ڈاؤن تفصیلات

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 7, 2025
صدر نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دی
پاکستان

اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025: صدر مملکت نے منظوری دے دی

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 7, 2025
Next Post
فرخ کھوکھر کی جے یو آئی میں شمولیت، مولانا فضل الرحمٰن کا خیر مقدم

فرخ کھوکھرکی رفقا سمیت جے یوآئی میں شمولیت کاخیرمقدم کرتےہیں،مولانا فضل الرحمٰن

Comments 1

  1. پنگ بیک: ‫پنجاب:6مون سون کاخطرناک اسپیل،PDMAکا اربن فلڈنگ الرٹ جاری‬
E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • سال 2025 کا دوسرا چاند گرہن بلڈ مون کی صورت میں

    سال 2025 کا دوسرا چاند گرہن: 7 ستمبر کو بلڈ مون کا شاندار نظارہ

    720 shares
    Share 288 Tweet 180
  • پاکستان میں رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات دیکھنے کا موقع

    641 shares
    Share 256 Tweet 160
  • الیکٹرک بائیک اسکیم: پنجاب حکومت کا1 لاکھ روپے سبسڈی پروگرام کا آغاز ،مکمل طریقہ سامنے

    938 shares
    Share 375 Tweet 235
  • پشاور بورڈ انٹرمیڈیٹ رزلٹ 2025: کامیابی کا تناسب 72 فیصد

    604 shares
    Share 242 Tweet 151
  • Gold Price in Pakistan: فی تولہ سونا 3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر

    605 shares
    Share 242 Tweet 151
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, InT Centre, Sector G10/1, Islamabad.

  • info@raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24 گھنٹے سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • دلچسپ
  • ٹیکنالوجی
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar