اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے نوجوان اور باصلاحیت ڈیجیٹل کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے طلحہ کی آن لائن تخلیقی صلاحیتوں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مثبت کام کو سراہتے ہوئے اعزازی شیلڈ پیش کی۔
وزیراعظم نے نہ صرف الفاظ سے حوصلہ افزائی کی بلکہ ذاتی طور پر طلحہ کو لیپ ٹاپ کا تحفہ بھی دیا، جو حکومت کی جانب سے نوجوان ٹیلنٹ کی پذیرائی کا واضح ثبوت ہے۔
طلحہ احمد نے وزیراعظم کی اس حوصلہ افزائی پر اظہارِ تشکر کیا اور کہا کہ اس اقدام سے نوجوانوں میں نئی توانائی اور خود اعتمادی پیدا ہوگی۔ یہ اقدام “ڈیجیٹل پاکستان” وژن کی عملی جھلک بھی پیش کرتا ہے۔