پیر, اگست 4, 2025
  • Contact Us
  • About Us
Advertisement
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

وفاقی وزیرداخلہ کی افغان ہم منصب سے اہم ملاقات ، خوارجی کارروائیوں کو روکنے میں تعاون پر زور

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 20, 2025
in پاکستان, تازه ترین
محسن نقوی کی کابل میں افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات

محسن نقوی اور سراج الدین حقانی کی ملاقات، انسداد دہشتگردی اور بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال

586
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے افغان ہم منصب سراج الدین حقانی سے اہم ملاقات کی ہے جس کے دوران انسداد دہشتگردی اور بارڈر منیجمنٹ پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اتور کو وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل میں اپنے افغان ہم منصب سراج الدین حقانی سے اہم ملاقات کی جس کے دوران وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے

سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردارعبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا گیا

معاشی شراکت کا نیا باب پاکستان اور امریکہ کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ طے پا گیا

صدر زرداری اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات، پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، انسداد دہشتگردی، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، پاک-افغان سرحد کی موثر منیجمنٹ، منشیات کی روک تھام اور سرحد پار نقل و حرکت کو منظم کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

دونوں رہنماؤں نے دہشتگردی کے خاتمے اور بارڈر منیجمنٹ کے لیے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے کئی دہائیوں تک لاکھوں افغان مہاجرین کی بے لوث مہمان نوازی کی اور افغان شہریوں کے لیے قانونی آمد کے دروازے کھلے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ دہشتگرد تنظیمیں فساد اور عدم استحکام کا باعث بن رہی ہیں جنہیں دونوں ممالک کو مل کر روکنا ہوگا۔

انہوں نے پاکستان کی جانب سے افغانستان کے ساتھ برادرانہ اور دیرپا تعلقات کے خواہاں ہونے کا اعادہ کیا۔

دونوں وزرائے داخلہ نے پرامن بقائے باہمی، استحکام اور باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کے عمل پر بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے خاص طور پر خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

Tags: Afghan RefugeesBorder ManagementCounterterrorismKabul MeetingMohsin NaqviPakistan Afghanistan RelationsSirajuddin HaqqaniTTPافغان مہاجرینانسداد دہشتگردیپاک افغان تعلقاتسراج الدین حقانیکابل ملاقاتمحسن نقوی
Previous Post

وزیراعلیٰ اور اسپیکر کا گورنر ہاؤس میں حلف برداری کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

Next Post

بلوچستان واقعہ: مقتول جوڑے کے درمیان نکاح نہیں ہوا تھا، وزیر اعلیٰ کا انکشاف

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

سردار عبدالقیوم نیازی کی سماہنی میں گرفتاری کے مناظر
سیاست

سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردارعبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا گیا

by رئیس الاخبار نیوز
اگست 3, 2025
پاکستان اور امریکہ کے نمائندے تجارتی معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے
انٹر نیشنل

معاشی شراکت کا نیا باب پاکستان اور امریکہ کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ طے پا گیا

by رئیس الاخبار نیوز
اگست 3, 2025
ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کی صدر زرداری سے ملاقات، ایوانِ صدر اسلام آباد
پاکستان

صدر زرداری اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات، پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

by رئیس الاخبار نیوز
اگست 3, 2025
علی امین گنڈاپور عمران خان کے ساتھ سیاسی گفتگو کرتے ہوئے
پاکستان

علی امین گنڈاپور کا خصوصی انٹرویو: عمران خان ملک نہیں چھوڑیں گے، خیبر پختونخوا میں امن کی ضرورت پر زور

by رئیس الاخبار نیوز
اگست 3, 2025
فلسطین کیلئے پاکستانی امدادی سامان کی روانگی کی تقریب
انٹر نیشنل

پاکستان کی فلسطین کیلئے 100 ٹن امدادی کھیپ روانگی کے لیے تیار

by رئیس الاخبار نیوز
اگست 3, 2025
راولپنڈی میں پولیس کی کامیاب کارروائی، 700 بوری چینی برآمد
پاکستان

راولپنڈی چینی سمگلنگ ناکام: 10 ویلر سے 700 بوری چینی برآمد

by رئیس الاخبار نیوز
اگست 3, 2025
پولیس چوکی فتح خیل پر حملے کے بعد بنوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی کا منظر
پاکستان

بنوں پولیس چوکی پر حملہ ناکام: فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک، ایک اہلکار شہید

by رئیس الاخبار نیوز
اگست 3, 2025
Next Post
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی پریس کانفرنس کرتے ہوئے، پس منظر میں بلوچستان کا جھنڈا

بلوچستان واقعہ: مقتول جوڑے کے درمیان نکاح نہیں ہوا تھا، وزیر اعلیٰ کا انکشاف

آج کی مقبول خبریں

  • ایران پاکستان تعلقات مضبوط بنانے کیلئے 13 معاہدوں پر دستخط

    ایران پاکستان تعلقات: 13 معاہدوں پر دستخط، شہباز شریف کا جوہری توانائی پر ایران کی حمایت کا اعلان

    588 shares
    Share 235 Tweet 147
  • چینی بحران پر قابو پانے کی کوشش: حکومت کا چینی درآمد کے لیے ایک اور ٹینڈر جاری

    587 shares
    Share 235 Tweet 147
  • ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ، لاہور میں شاندار استقبال، اسلام آباد پہنچ گئے

    589 shares
    Share 236 Tweet 147
  • سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردارعبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا گیا

    587 shares
    Share 235 Tweet 147
  • علی امین گنڈاپور کا خصوصی انٹرویو: عمران خان ملک نہیں چھوڑیں گے، خیبر پختونخوا میں امن کی ضرورت پر زور

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
رٰئس الاخبار نیوز

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, InT Centre, Sector G10/1, Islamabad.

  • info@raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24 گھنٹے سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar