ملائیشیا کے سابق وزیراعظم 100 سالہ مہاتیر محمد پھسل کر زخمی، اسپتال منتقل

ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم مہاتیر محمد پھسل کر زخمی
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم 100 سالہ مہاتیر محمد پھسل کر زخمی، اسپتال منتقل، اہل خانہ مہاتیر محمد کو نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ لے کر گئے،

ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم اور عالمی سیاست کی معروف شخصیت، 100 سالہ مہاتیر محمد اپنے گھر میں حادثے کا شکار ہو گئے، جہاں وہ بالکونی سے ڈرائنگ روم جاتے ہوئے پھسل کر گر پڑے۔ واقعے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مہاتیر محمد پھسل کر زخمی ہونے کے فورا بعد اہل خانہ مہاتیر محمد کو نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ لے کر گئے، جہاں حال ہی میں ان کی دل کی سرجری بھی ہوئی تھی۔

سابق وزیرِ اعظم کے قریبی معاون صوفی یوسف نے بتایا کہ مہاتیر محمد اس وقت ہوش میں ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ ان کے مطابق فی الحال یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ انہیں باقاعدہ طور پر اسپتال میں داخل کیا جائے گا یا نہیں۔

صحت سے متعلق پس منظر

واضح رہے کہ مہاتیر محمد گزشتہ کئی برسوں سے مختلف طبی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال جولائی میں اپنی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک سادہ تقریب کے بعد انہیں شدید تھکن کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

مہاتیر محمد کو 1989 سے دل کے عارضے لاحق ہیں۔ 2007 میں وہ دل کے بائی پاس سمیت مختلف طبی مراحل سے گزر چکے ہیں۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران انہیں متعدد مرتبہ تھکن، سانس کی تکلیف اور دل کی کمزوری کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔

ظہیر احمد بابر سدھو سے بنگلا دیش ائیر چیف مارشل حسن محمود خان کی ملاقات
پاک فضائیہ اور بنگلا دیش فضائیہ کے درمیان دفاعی تعاون پر ملاقات

سیاسی سفر

مہاتیر محمد 1981 سے 2003 تک مسلسل 22 سال ملائیشیا کے وزیرِ اعظم رہے، جس کے باعث وہ ملک کی تاریخ کے طویل ترین دورِ اقتدار رکھنے والے رہنما بنے۔

بعد ازاں 2018 میں وہ ایک مرتبہ پھر اقتدار میں آئے اور 2020 تک وزیرِ اعظم رہے۔ اس طرح مجموعی طور پر انہوں نے 24 برس ملائیشیا کی وزارتِ عظمیٰ کے فرائض انجام دیے۔

اپنے دوسرے دورِ حکومت میں وہ دنیا کے معمر ترین منتخب سربراہِ حکومت قرار پائے۔
مہاتیر محمد آج بھی ملائیشیا میں ایک بااثر، تجربہ کار اور قابلِ احترام سیاسی شخصیت سمجھے جاتے ہیں، جبکہ قومی اور عالمی امور پر ان کی رائے کو اہمیت دی جاتی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]