ڈھاکا 24 جولائی 2025 پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر وائٹ واش سے بچاؤ کر لیا تاہم تین میچوں کی سیریز بنگلہ دیش کے نام رہی یہ پہلا موقع ہے جب بنگلہ دیش نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دی ہے
ڈھاکا کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں ہونے والے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 174 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم ناکام رہی اور یوں پاکستان نے میچ جیت کر سیریز کا اختتام کامیابی کے ساتھ کیا
پاکستان کی اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے جارحانہ انداز میں کیا دونوں بلے بازوں نے 82 رنز کی شراکت داری فراہم کی صائم ایوب 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ فرحان نے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی
اس کے بعد مڈل آرڈر بیٹنگ ایک بار پھر ناکام رہی محمد حارث پانچ اور حسین طلعت صرف ایک رن بنا سکے فہیم اشرف چار رنز تک محدود رہے تاہم حسن نواز نے 17 گیندوں پر 33 اور محمد نواز نے 16 گیندوں پر 27 رنز بنا کر مجموعی اسکور کو بہتر کیا
بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد تین وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے نسوم احمد نے دو جبکہ سیف الدین اور شوریف الاسلام نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا
اس میچ میں پاکستان نے دو تبدیلیاں کیں فخر زمان کی جگہ صاحبزادہ فرحان اور خوشدل شاہ کی جگہ حسین طلعت کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا
کپتان سلمان علی آغا نے میچ کے بعد اعتراف کیا کہ ٹیم ابتدائی دو میچ اچھا نہیں کھیل سکی تاہم آخری میچ میں جیت کی بھرپور کوشش کی گئی جو کامیاب رہی
یاد رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور بنگلہ دیش نے یہ میچ سات وکٹوں سے جیتا دوسرے میچ میں پاکستان 134 رنز کا ہدف حاصل نہ کر سکا اور ٹیم پاور پلے کے دوران ہی 15 رنز پر پانچ وکٹیں گنوا بیٹھی تھیں فہیم اشرف کی نصف سنچری بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی
یہ سیریز پاکستان کے لیے کئی سوالات چھوڑ گئی ہے نوجوان کھلاڑیوں کو مسلسل موقع دینا ہوگا مڈل آرڈر کی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی اور ٹیم کمبی نیشن میں توازن پیدا کرنا ہوگا تاکہ آئندہ سیریز میں بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں