بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھوں کی میڈیکل رپورٹ، دائیں آنکھ کی بینائی 6/36 سے بہتر ہو کر 6/9 پارشل ہوگئی

اڈیالہ جیل میں عمران خان کی آنکھ کا طبی معائنہ
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی آنکھوں کے معائنے سے متعلق میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، دائیں آنکھ کی بینائی 6/36 سے بہتر ہو کر 6/9 پارشل ہوگئی

رپورٹ کے مطابق دو رکنی میڈیکل بورڈ نے 15 فروری 2026 کو اڈیالہ جیل کا دورہ کر کے عمران خان کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ماہر امراضِ چشم پر مشتمل بورڈ میں الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان شامل تھے۔

بانی پی ٹی آئی علاج اڈیالہ جیل عمران خان میڈیکل اپڈیٹ
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کیلئے ہولی فیملی اسپتال کی ایمبولینس پہنچ گئی

رپورٹ کے مطابق دائیں آنکھ کی بینائی عینک کے بغیر 6/24 پارشل جبکہ بائیں آنکھ کی بینائی 6/9 ریکارڈ کی گئی۔ عینک کے استعمال کے بعد دائیں آنکھ کی بینائی 6/9 پارشل اور بائیں آنکھ کی مکمل 6/6 ہوگئی۔

میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ دائیں آنکھ کے پردہ بصارت پر سوزش کے آثار پائے گئے تاہم سوجن میں نمایاں کمی آئی ہے۔ عمران خان کی آنکھ کی موٹائی 550 سے کم ہو کر 350 ہوگئی جو بہتری کی علامت قرار دی گئی ہے۔

میڈیکل بورڈ نے دونوں آنکھوں کے لیے نیواناک اور سسٹین الٹرا ڈراپس جبکہ دائیں آنکھ کے لیے کوسوپٹ آئی ڈراپس تجویز کیے ہیں۔ ماہرین نے اینٹی وی ای جی ایف علاج مکمل ہونے کے بعد او سی ٹی اینجیو گرافی اور ایف ایف اے ٹیسٹ کروانے کی سفارش بھی کی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اپوزیشن رہنما علامہ راجہ ناصر عباس اور  بیرسٹر گوہر خان نے پمز اسپتال کا دورہ کیا جہاں عمران خان کی صحت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بینائی 6/36 سے بہتر ہو کر 6/9 پارشل ہوگئی ہے، جسے اس مرحلے پر اطمینان بخش قرار دیا گیا ہے۔ ذاتی معالجین اور رہنماؤں نے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]